لیہ : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع لیہ میں قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر بہو نے سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لیہ کے علاقے کوٹ سلطان موضع تھل ونجھیرہ میں پیش آیا جہاں پولیس نے 10 روز قبل گھرکے برآمدے میں دفن کی گئی لاش برآمد کرلی ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ثوبیہ یوسف نے 21 جون کو سسر فقیر محمد کو معمولی جھگڑے پر قتل کر کے دفن کر دیا تھا ، خاتون کا شوہر زاہد حسین لاہور میں ملازمت کرتا ہے، سسر اور بہو گھر پر اکیلے تھے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے مجاہد حسین کاکہنا ہے کہ والد 10 روز سے غائب تھا، شک گزرنے پر بھابھی سے پوچھ گچھ کی تو قتل کا پتا چلا۔
پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔