کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کے زیرانتظام محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
صوبائی محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا بھی نوٹیفکیشن جاری، محکمہ خزانہ سندھ نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 35 فیصد، گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ ہو گا۔