کراچی: (ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت کراچی میں نیگلیریا فولیری سے ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق 21 سالہ نوجوان کو بخار میں مبتلا ہونے پر 18 جون کو نجی ہسپتال لایا گیا تھا، طبیعت بگڑنے پر نوجوان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکا۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں نیگلیریا سے اب تک 6 اموات ہوچکی ہیں ، جاں بحق افراد میں 4 کا تعلق کراچی، ایک شخص کا کوئٹہ اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے تھا۔