اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہر اقتدار کے نجی ہسپتال میں عملے کی غفلت سے بچی کی ٹانگیں ضائع ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ترامڑی میں واقع نجی ہسپتال میں عملہ کی غفلت سے نومولود بچی کو انکیوبیٹر میں جلانے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔
والد سید احسن نے بتایا کہ نومولود بچی کو پری میچور ہونے کی وجہ سے انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا ، بچی کو ایک دن بعد دیکھا تو پاؤں جلے ہوئے تھے ، الرجی کا کہہ کر پٹی باندھ کر زخم چھپانے کی کوشش کی گئی۔
بچی کو دوسرے ہسپتال میں لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے بچی کی ٹانگیں الرجی نہیں بلکہ جلنا قرار دے دیا ، بچی کو پمز ہسپتال کے برن سنٹر داخل کروا دیا گیا۔