ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی بڑھتی تعداد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Published On 04 July,2023 07:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی بڑھتی تعداد نے الارمنگ صورت حال کی طرف اشارہ کر دیا۔

پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری کی ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق پاکستان کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس سیمپلز کی تعداد 11 ہو گئی، پشاور کے ماحولیاتی نمونے سے ملنے والے پولیو وائرس کے سیمپلز کی تعداد 4 ہے، پاکستان میں رپورٹ ہونے والے 5 ماحولیاتی نمونے افعانستان کے جینیاتی نمونوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے پاکستان میں افعانستان سے کراس بارڈر ایکٹو ٹرانسمیشن کا واضح ثبوت ہیں، ملنے والے پولیو سیمپلز سے کراس بارڈر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالات کھڑے ہو گئے، پاکستان میں رواں برس اب تک بنوں سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، موسم گرما پولیو وائرس کے پھیلاؤ کیلئے سازگار ہوتا ہے، موسم گرما کے آغاز میں پولیو وائرس کا پایا جانا تشویشناک ہے۔