امریکا میں پینے کے پانی میں زہریلے کیمیکلز پائے جانے کا انکشاف

Published On 07 July,2023 11:54 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں لاکھوں امریکی شہریوں سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ سالوں سے زہر ملا پانی پی رہے ہیں جس سے ان کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

یو ایس جیو لوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹس کے نلکوں میں پانی کے 700 نمونوں کی جانچ کی گئی، پانی کے نصف نمونوں میں زہریلے کیمیکلز پائے گئے۔

پولی فلووروالکل کیمیکل انسانی جسموں میں برسوں تک رہتے ہیں، یہ کیمیکل کپڑوں سے لے کر پلاسٹک مصنوعات کی ہر چیز میں استعمال ہوتا ہے جس سے ہارمونز میں خرابی، جگر، گردوں کی بیماریوں اور کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

لاکھوں افراد سالوں سے زہریلا کیمیکل ملا پانی پی رہے ہیں جس کا انکشاف اب ہوا ہے، بائیڈن انتظامیہ نے پانی میں کیمیائی آلودگیوں کے خاتمے کیلئے 10 بلین ڈالر بھی مختص کیے ہیں۔