کانگو کا ایک اور مریض ہسپتال پہنچ گیا، مجموعی تعداد 21 ہو گئی

Published On 11 July,2023 11:43 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کانگو کا ایک اور مریض فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز پہنچ گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مریض کے خون ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، کانگو وائرس کا شکار ہونے والے مریض کا تعلق یارو سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال 21 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں 7 کا انتقال ہو چکا ہے۔