کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبل از حج آپریشن مکمل

Published On 21 June,2023 12:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبل از حج آپریشن مکمل کر لیا گیا، مجموعی طور پر کوئٹہ ایئرپورٹ سے 58 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

کوئٹہ انٹرنیشل ایئرپورٹ سے آپریٹ ہونے والی 58 پروازوں سے کل 7675 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوئے، 27 سرکاری حج پروازوں کے ذریعے 3934 عازمین حج روانہ ہوئے جبکہ 31 پرائیویٹ پروازوں کے ذریعے 3741 عازمین فریضہ حج کیلئے روانہ ہوئے۔

پی آئی اے کی 19 پروازوں سے 2645 نجی عازمین حج سعودی عرب گئے، فلائی دبئی کی 9 پروازوں سے 756 نجی حج عازمین روانہ ہوئے، ایئر اربیہ کی 2 پروازوں سے 212 نجی عازمین حج روانہ ہوئے جبکہ سیرین ایئر کی ایک پرواز سے 128 نجی حج عازمین روانہ ہوئے۔