نجی یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ

Published On 13 July,2023 09:06 am

پشاور: (دنیا نیوز) نجی یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا، 9 اور 10 مئی کے واقعہ کی مذمت کی۔

ریڈیو پاکستان پشاور دورہ کے دوران فیکلٹی ممبرز کو 9 اور 10 مئی کو ہونے والے افسوس ناک واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور عمارت کے جلے ہوئے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم اس قسم کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور آج یہاں پر آنے کا مقصد اظہار یکجہتی ہے، ہمیں بہت افسوس ہوا کہ ہم نوجوان نسل کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

فیکلٹی ممبرز نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملکی اثاثوں کی حفاظت کریں، ریڈیو پاکستان کی اس حالت پر افسوس ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔