پشاور: مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج

Published On 13 July,2023 07:29 pm

پشاور: (دنیا نیوز) اپ گریڈیشن کیلئے احتجاج کرنے والے ایس ایس ٹی ٹیچرز پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں اپ گریڈیشن کیلئے ایس ایس ٹی ٹیچرز کا احتجاج ہوا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد اساتذہ منتشر ہوگئے۔

صدرایس ایس ٹی ٹیچرز ذولفقار خان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو روڈ کنارے بھی احتجاج ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اور بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، متعدد سینئراساتذہ کو گرفتار کیا گیا، اساتذہ کو گورنمنٹ حسینن شہید سٹی نمبر ون سکول میں بند کردیا گیا۔