جھنگ: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے دورہ جھنگ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کر دیا۔
وزیراعظم نے جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا۔
وزیراعظم نے جھنگ میں 1244 میگاواٹ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا افتتاح بھی کرنا تھا، پاور پلانٹ سالانہ 10 ارب یونٹ سے 25 لاکھ گھروں کو روشن کرے گا۔
حویلی بہار شاہ پاور پلانٹ جدید ٹیکنالوجی اور فیول ایفیشینسی کی بدولت ایندھن کی مد میں 25 ارب روپے سالانہ کی بچت کرے گا۔