اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، انجینئیر امیر مقام نے حالیہ دورہ پشاور کے دوران ضم شدہ اضلاع کیلئے یونیورسٹی کے قیام پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
— PMLN (@pmln_org) July 13, 2023
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے قیام سے ان علاقوں کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوئے۔