اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جبرواستبداد کے باوجود کشمیری پختہ عزم کے باعث اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔
یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور 1931ء میں اس دن اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 13, 2023
وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن شہدا نے جبر کے سامنے ہار ماننے کے بجائے شہادت کو گلے لگایا، قربانی کا جذبہ کشمیریوں کی رگوں میں سرایت کر چکا ہے، اگرچہ ظالم بدل چکے ہیں لیکن کشمیریوں کی جدوجہد اٹل ہے۔