اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی ، وزیراعظم نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرانے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے سعودی قیادت کا پاکستان کے لیے فراخدلانہ اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا 2 بلین ڈالر جمع کرانے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 11, 2023
وزیر اعظم نے خلیجی ممالک کی ممکنہ سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔