بڑھتی آبادی قومی منصوبوں کو متاثر کرتی ہے: شہباز شریف

Published On 11 July,2023 12:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی قومی منصوبوں کو متاثر کرتی ہے۔

آبادی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی اور دستیاب وسائل کی ضروریات میں وسیع تفاوت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ برداریوں اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے مثبت پالیسی اقدامات کی ضرورت پر توجہ دینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: زراعت کے شعبے میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہیں: وزیراعظم

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آبادی اور دستیاب وسائل کے درمیان توازن رکھنا ہو گا، آبادی اور وسائل میں توازن قائم کرنا لاکھوں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔