اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
وکیل درخواست گزاررضوان عباسی نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح بشریٰ بی بی کے ساتھ دوران عدت ہوا، نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی۔
وکیل نے کہا نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں رہائش پذیر بنی گالا اسلام آباد میں تھے، قانون کے مطابق اسلام آباد اور لاہورمیں سے کہیں بھی درخواست دی جاسکتی ہے، وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے مختلف عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ دیا۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج قدرت اللہ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیرمیں سنایا جائے گا۔