اسلام آباد: (دنیا نیوز) کوئلے کے پاور پلانٹس کے منصوبوں اور نیپرا حکام کے خلاف نیب انکوائری بند کر دی گئی۔
چیئرمین نیب نے سی پیک کے تحت لگنے والے دو پاور پلانٹس کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی، دونوں پاور پلانٹس سے قومی خزانے کو 175 ارب روپے نقصان پہنچانے کے الزامات تھے، نیب کے نئے قانون کے تحت منصوبوں کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔
دونوں منصوبوں کا ریکارڈ وزارت توانائی کے حوالے کرنے کیلئے خط لکھ دیا گیا، واضح رہے پورٹ قاسم منصوبے سے 60 ارب روپے جبکہ ساہیوال کول پاور منصوبے سے سالانہ 115 ارب روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔