لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کو چنیوٹ سے بڑی کامیابی، تحریک انصاف کی اہم سیاسی شخصیت نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سید ذوالفقار علی شاہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سید ذوالفقار علی شاہ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، سید ذوالفقار علی شاہ چنیوٹ کے سابق تحصیل ناظم و سابق ضلعی صدر تحریک انصاف بھی رہ چکے ہیں۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ سید ذوالفقار علی شاہ کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کے بہترین مفاد کے لئے کام کر رہی ہے، ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے عملی میدان میں اترے ہیں۔