جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Published On 06 July,2023 11:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خان ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن A بلاک کی جامعہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں جہانگیر ترین، عون چودھری، ہمایوں اختر خان سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خود کشی کر لی

علاوہ ازیں جہانگیر ترین سے اظہار تعزیت کے لیے سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ماڈل ٹاؤن میں ان کے گھر کے باہر پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔