اٹک: (دنیا نیوز) دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے باپ بیٹے سمیت 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی گاؤں جتیال کا رہائشی یاسر نواز اپنے 10 سالہ بیٹے اور 9 سالہ بھتیجی کے ہمراہ دریائے سندھ میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا، ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں نے تینوں لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔