اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا جس کا 24 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی بل 2022 قانون سازی کے لئے پیش ہو گا۔
اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن بل 2022، گیس چوری و ریکوری ترمیمی بل 2023، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ترمیمی بل 2023 اور پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2023 بھی پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ری آرگنائزیشن بل 2023، دی گنز اینڈ کنٹری کلب ترمیمی بل 2023، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023 بھی ایوان کے ایجنڈے کا حصہ ہو گا۔
ایجنڈے کے مطابق آرکائیو میٹیریل تحفظ و برآمدات کنٹرول ترمیمی بل 2023، دی نیشنل آرکائیوز ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش ہوگا جبکہ سائرہ بانو زکواۃ و عشر ترمیمی بل 2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔