سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے قومی کرکٹر حارث رؤف کی ملاقات

Published On 27 June,2023 04:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی، ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی، خرم پرویز راجہ اور بیرسٹر شاہ رخ پرویز راجہ بھی موجود تھے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حارث رؤف کو قومی اسمبلی کی ایس ڈی جیز کا خیر سگالی کا سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کرکٹر حارث رؤف قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ہیں، حارث رؤف کی بطور ایس ڈی جیز سفیر شمولیت خوش آئند ہے، پارلیمان کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

کرکٹ حارث رؤف نے کہا کہ ایس ڈی جیز کے خیر سگالی کا سفیر مقرر ہونا میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔