لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کیلئے آنے والی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔
لاہور کے علاقے تاج پورہ شاد باغ میں واقع پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑی کے مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ پٹرول ڈلواتے ہوئے گاڑی کو آگ عملے کی غلطی سے لگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پٹرول ڈلواتے وقت گاڑی کا انجن باقاعدہ بند کیا تھا، گاڑی میں میری فیملی موجود تھی، مشکل سے جان بچائی ہے۔
گاڑی مالک کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول پمپ پر لگے آگ بجھانے کے تمام آلات خراب تھے، آتشزدگی کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔