کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکی قونصل جنرل نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، صوبےمیں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران صوبے میں یو ایس ایڈ کے منصوبوں، گورنرز انیشیٹو کے آئی ٹی پروگرام و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفارت کاری اہم ثابت ہو رہی ہے، صوبہ سندھ میں یوایس ایڈ نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے، یو ایس ایڈ کے باعث خصوصاً صحت و تعلیم کے شعبوں میں عوام کو بہترسہولیات فراہم ہو رہی ہیں۔
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) July 24, 2023
کامران ٹیسوری نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاری سے روزگار کی فراہمی اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، نوجوانوں کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے آئی ٹی کورسز کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، گورنر سندھ کے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام سمیت فلاحی اقدامات مثالی ہیں۔