نگران وزیر اعظم کا تقرر آئینی طریقہ کار کے مطابق ہو گا: مریم اورنگزیب

Published On 24 July,2023 06:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے تقرر پر وزیر اعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

 

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کا تقرر اور اس کا اعلان آئینِ پاکستان میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق ہو گا۔

وزیر اعظم اس حوالے سے قائد میاں نواز شریف سے راہنمائی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، آئین کے مطابق وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف مشاورت سے یہ عمل مکمل کریں گے۔