توشہ خانہ فوجداری کیس: دستاویزات طلب کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 24 July,2023 07:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں جرح کے دوران دستاویزات طلب کرنے کی استدعا مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سیشن کورٹ کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، سابق وزیر اعظم کی تین مختلف درخواستوں پر سماعت کل مقرر کی گئی ہے، چیف جسٹس عامر فاروق اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں نیا موڑ: جج کا پی ٹی آئی وکلاء کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

واضح رہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پر جرح کے دوران دستاویزات طلبی کی استدعا کی گئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دستاویزات طلبی کی درخواست ٹرائل کورٹ کو دی تھی۔