منچن آباد میں دریائے ستلج کا بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں زیر آب

Published On 26 July,2023 10:09 pm

منچن آباد: (دنیا نیوز) دریائے ستلج میں پانی کے اضافہ سے شمس والا کے قریب بند ٹوٹنے کے باعث درجنوں بستیاں زیر آب آ گئیں۔

بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے ماڈی چکوکا ، بونگہ چکوکا ،مہاراں والی،ممتاز والی، حنیف والی اور گجروں والی آبادیوں میں پانی نے تباہی مچا دی، ہزاروں ایکڑ پر تیار کھڑی مکئی، تل، دھان اور چارہ کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 26 جولائی سے یکم اگست تک مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی

آبادیوں میں پانی داخل ہو جانے سے 4 ہزار کے قریب لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، انتظامیہ کی طرف سے بار بار مسجدوں سے اعلان کرانے کے باوجود لوگ آبادیوں سے نہ نکلے۔

بتایا گیا ہے کہ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھنے میں مصروف ہیں۔

Advertisement