اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔
بلال بھٹو کی اس ملاقات کے بارے میں ترجمان وزارت خارجہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شیخ سعید بن زیدالنہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی علاقائی و عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
FM @BBhuttoZardari meets #UAE FM @ABZayed in Abu Dhabi.
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) July 31, 2023
pic.twitter.com/ZllhdGpSin
ترجمان وزارت خارجہ نے لکھا کہ دونوں وزرائے خارجہ باہمی فائدہ مند اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ کثیرالجہتی تعاون پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جبکہ شیخ عبداللّٰہ بن زیدالنہیان نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے گراں قدر تعاون کو سراہا۔