سیلابی ریلے میں ڈوب کر دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں

Published On 01 August,2023 07:07 pm

روجھان: (دنیا نیوز) موضع واہ ماچھکہ میں رود کوہی سیلابی ریلے میں 2 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں بچیاں سودا سلف لینے گھر سے نکلیں کہ سیلابی ریلے سے گزرتے ہوئے گہرے پانی میں جا گریں، دونوں بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ڈوب کر جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت کشمیراں مائی اور شاہد مائی کے نام سے ہوئی، سیلابی ریلے میں ڈوبنے والی بچیوں کی عمریں 14 اور 15 سال تھیں۔

ریسکیو روجھان کے مطابق سیلابی ریلے میں ڈوبنے کا ایک روز میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Advertisement