اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ویڈیو لنک اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور اختر مینگل سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہیں، نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نگران سیٹ اپ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرمی جوشی سے استقبال کیا۔
شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہاؤس میں خوش آمدید کہا، وزیر اعظم نے فرداً فرداً ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے ملاقات کی،عشائیے میں شرکاء کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی۔