اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بارہ کہو میں بائی پاس منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
منصوبہ 6 ارب 25 کروڑ روپے کی لاگت سے دس ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا، منصوبے پر کام گزشتہ سال اکتوبر میں شروع کیا گیا تھا۔
منصوبے میں 5.4 کلومیٹر طویل بائی پاس اور 1350 میٹر لمبا اوور ہیڈ برج شامل ہے، یہ بائی پاس مری، گلیات اور آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کو سہولت فراہم کرے گا۔