لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے، اعلیٰ عدلیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا، سب حیران تھے کہ گرفتاری کا آرڈر اسلام آباد پولیس کے پاس تھا جبکہ گرفتار پنجاب پولیس نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی
انہوں نے کہا ہے کہ آرڈر چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تھا لیکن ان کو اٹک جیل لے جایا جاتا ہے، جہاں بی کلاس کی سہولت موجود نہیں ہے، ہمارے علم میں آیا ہے کہ ملک کے سابق وزیر اعظم کو 9 بائی 11 کے سیل میں رکھا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو ان تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا، وکلا نے کل بھی کوشش کی۔