لاہور : گٹر کی صفائی کے دوران 2 مزدور جاں بحق

Published On 07 August,2023 11:22 am

لاہور: (دنیانیوز) لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ غازی چوک کے قریب گٹر کی صفائی کے دوران 2 مزدور جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق دونوں  مزدور صفائی کیلئے گٹر میں اترے، زہریلی گیس بھرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 

پولیس کاکہنا ہے کہ  جاں بحق ہونے والے دونوں سگے بھائی ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں  اور مزدوروں کی لاشیں مین ہول سے نکال کرقریبی ہسپتال منتقل کردیں ۔