اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی۔
سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد سینیٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ مدت کے اندر کرائیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ جمہور کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے آئین میں تفصیلی، لازمی طریقہ کار دیا گیا ہے اس پر عمل درآمد ریاست پاکستان کے تمام اداروں پر لازم ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں بلکہ آئینی فریضہ ہے۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق مقررہ مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کرے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو بر ممکن مدد فراہم کریں۔