اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی انتظام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صادق سنجرانی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے تمام شعبہ جات میں تعاون اور اشتراک بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔