تہران: (ویب ڈیسک) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کرنےوالوں کی حمایت کرکےسویڈن مسلم دنیا کے خلاف جنگ میں آگیا ہے۔
سویڈن میں پیش آئے واقعے سے متعلق آیت اللہ خامنہ ای نے جاری بیان میں کہا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات پر سویڈن جنگ کی صف میں آگیا ہے، تمام اسلامی اسکالرز متفق ہیں کہ قرآن کی بےحرمتی کرنے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سویڈش حکومت مجرموں کو اسلامی ممالک کے عدالتی نظام کے سپرد کرے، قرآن پاک کی بےحرمتی کرنےوالوں کی حمایت کرکےسویڈن مسلم دنیا کے خلاف جنگ میں آگیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والوں نےمسلم دنیا میں اپنے لیے نفرت و دشمنی کے جذبات پیدا کرلیےہیں۔
خیال رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عید الاضحیٰ پر ملعون عراقی شخص سلوان مومیکا نے مسجد کے باہر قرآن پاک نذرآتش کیا تھا۔