انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے اہل مغرب کو سکھائیں گے کہ مقدس کتاب اور عام کتاب میں کیا فرق ہے، آزادی رائے کے نام پر کسی اسلامی کتاب کی بے حرمتی کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے۔
سوئیدن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر دنیا بھر سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مغرب کے لوگوں کو سکھائیں گے کہ مقدس اقدار کی توہین کرنا اظہار رائے کی آزادی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کسی ایسی حرکت پر جھکے گا نہیں، عید پر قرآن مجید کی بے حرمتی مسلم امہ کیلئے کسی صورت قابل قبول نہیں، ترکیہ اس عمل کا سخت جواب دے گا۔
دوسری جانب مراکش نے سوئیڈن سے اپنے سفیر کو غیرمعینہ مدت کیلئے واپس بلا لیا جبکہ متحدہ عرب امارات اور اردن نے سوئیڈش سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔