سری نگر: (ویب ڈیسک) مودی سرکار نے کرناٹک اور دیگر ریاستوں کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی طالبات کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کردی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسکولوں میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے۔
سری نگر کے علاقے ریناواری میں واقع وشو بھارتی سکول کی باحجاب طالبات کو سکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، طالبات کو کہا گیا کہ اگر حجاب کرکے آنا ہے تو سکول نہیں مدرسے جاؤ۔
طالبات کے احتجاج پر سکول انتظامیہ نے بتایا کہ انھیں یہ احکامات ایک اعلیٰ افسر سے موصول ہوئے ہیں، طالبات اور ان کے والدین کے احتجاج کے باوجود سکول انتظامیہ نے اپنا مؤقف تبدیل نہیں کیا۔