نیویارک: (دنیا نیوز) اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی دن کی یادگاری تقریب سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو دنیا بھرمیں امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام عالم کو انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہونا ہوگا اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا، مذہب کی بنیاد پر کسی کے خلاف پالیسیاں نہیں بننی چاہئیں۔
— PPP (@MediaCellPPP) March 10, 2023
صدر یو این جنرل اسمبلی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ شدت پسندی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، مذہب کی بنیاد پر کسی کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔