بھارت: شاپنگ مال میں نماز پڑھنے پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر

Published On 15 July,2022 05:43 pm

لکھنؤ:(دنیا نیوز) بھارت کے شہر لکھنؤ کے ایک شاپنگ مال میں نماز پڑھنے پر ہندو انتہاپسند آپے سے باہر ہوگئے اور نمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ہندو انتہا پسندوں سے خوف زدہ مال کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے مسلمانوں کو شاپنگ مال میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی تھی، مال انتظامیہ نے نمازیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔

ہندو انتہا پسندوں نے نماز پڑھنے کے جواب میں مال کے اندر ہندو مذہبی تقریب کرنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ شاپنگ مال دبئی میں مقیم ایک بھارتی مسلمان بزنس مین کی ملکیت ہے اور اس کا افتتاح چند روز قبل اترپردیش کے ہندو انتہاپسند وزیراعلیٰ یوگی ناتھ نے کیا تھا۔
 

Advertisement