نیویارک:(دنیا نیوز) بھارت میں یوٹیوب کو ہندوتوا قوم پرستوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
نیویارک یونیورسٹی کے اسٹرین سینٹر فار بزنس اینڈ ہیومن رائٹس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذہبی عدم رواداری بھارت میں یوٹیوب کی آمد سے بہت پہلے موجود تھی، تاہم سوشل میڈیا کے بڑے پیمانے پر استعمال نے نفرت کو مزید ہوا دی ہے۔
غیرملکی جریدے کی رپورٹ میں یوٹیوب کے پریشان کن استعمال پرسخت تشویش کا اظہارکیا گیا ہے۔