نئی دہلی:(دنیا نیوز) نریندر مودی کے ساتھی نبی اکرم ﷺ سے متعلق ہتک آمیز رویے سے باز نہ آئے، بی جے پی کے ایک اور رہنما نے توہین آمیز بیان دے دیا۔
بھارتی مسلمان حکمران جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے ہتک آمیز بیانات پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
مسلمان رہنما اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے متعلق ہتک آمیز بیانات بی جے پی کی پالیسی بن گئی ہے، حکمرانوں کے ایسے بیانات سے لوگ مشتعل ہوتے ہیں۔
بھارتی مسلمانون کے شدید احتجاج پر بیان دینے والے ایم ایل اے راجا سنگھ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔