اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہندوتوا انتہا پسندوں نے مودی سرکار کی خاطر مسجد پر حملہ کر کے ایک اور سیاہ باب رقم کر دیا، بھارت میں اقلیتوں کا رہنا ہمیشہ سے محال رہا ہے، اب مودی کی بہیمانہ مسلم دشمنی نے بھارت کو جہنم بنا دیا ہے۔
ہندوتوا انتہا پسندوں نے جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کی جامع مسجد پر دھاوا بول دیا، ہندو، مسلم اور ہندو، سکھ فسادات پہلے ہی پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں، ہندوتوا انتہا پسندوں نے جامع مسجد کے دروازے کو توڑتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مسلم دشمنی نے مودی سرکار کو اتنا اندھا کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات اور ان کے بنیادی حقوق کو بھی فراموش کر رہی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا اقوام متحدہ مودی کی اس بے حسی کا نوٹس لے گی؟، کیا مودی کے مسلمانوں اور سکھوں پر ظلم و زیادتی سے بھارت کے ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کی راہ ہموار ہو رہی ہے؟۔