واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مذہبی عقائد اور نظریات کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی اکثریت کو امتیازی سلوک اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلامو فوبیا کے عالمی دن کی مناسبت سے امریکی وزیرِ خارجہ بلنکن نے اپنے بیان میں کہا مذہبی آزادی بنیادی انسانی حق ہے جو ہر شخص کو حاصل ہے۔
مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی ممالک میں انھیں اپنے مذہب پر عمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور مسلمان ہونے کی وجہ سے انھیں ہراساں، گرفتار اور قتل تک کیا جاتا ہے۔
انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ ہر فرد کو انفرادی یا اجتماعی طور پر عوامی یا نجی طور پر،عبادت،عمل اور تعلیمات میں ان عقائد کو ظاہر کرنے کی آزادی بھی حاصل ہے۔