سویڈن میں عراقی سفارت خانہ کے باہر پھر قرآن پاک کی بے حرمتی

Published On 20 July,2023 09:28 pm

سٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے باہر تارکِ وطن عراقی شخص نے ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کی توہین کی ہے۔

37 سالہ سلوان مومیکا نے اس مرتبہ الہامی کتاب کے اوراق نذر آتش نہیں کیے تاہم قرآن مجید کے نسخے کی انتہائی بے توقیری کرتے ہوئے اس کو نیچے گرایا اور پاؤں سے ٹھوکر ماری ۔

اسی عراقی تارکِ وطن نے گذشتہ ماہ عیدالاضحیٰ کی نماز کے موقع پر اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر اسی طرح کا مظاہرہ کیا تھا اور قرآن مجید کے نسخے کی پہلے بے توقیری کی اور پھر اس کو پولیس کے سامنے نذرآتش کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق: قرآن کی بیحرمتی پر سویڈش سفیر ملک بدر، مظاہرین نے سفارتخانہ جلا ڈالا

اس دریدہ دہن شخص نے نیا مظاہرہ بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پرمظاہرین کے دھاوے کے بعد کیا ہے، عراقی مظاہرین نے سویڈش پولیس کی جانب سلوان مومیکا کو قرآن مجید کی بے حرمتی کی دوبارہ اجازت دینے کے خلاف سفارت خانہ پر دھاوا بولا تھا اور احتجاج کیا تھا۔