راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف ایرانی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گرد کارروائیوں کا جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ایرانی حکام سے دفاع اور سکیورٹی تعاون سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔