اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف آئینی درخواستوں پر فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ 2021ء میں قرار دے چکی ہے بینچز کی تشکیل کا اختیار صرف چیف جسٹس کا ہے، چیف جسٹس بطور ماسٹر آف روسٹر بینچ کی تشکیل پر فیصلہ کر چکے ہیں، موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کے کیس میں فل کورٹ بینچ تشکیل دینا ممکن نہیں، موسم گرما کی تعطیلات کے باعث تمام ججز دستیاب نہیں۔
سپریم کورٹ نے حکم نامے میں مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کیلئے 9 رکنی بینچ میں سے دو ججز نے انکار کیا جبکہ ایک جج اعتراض پر خود الگ ہوئے، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔