اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی پر سپریم کورٹ کی جانب سے اعتراض عائد کر کے اپیل واپس کر دی گئی۔
سابق وزیر اعظم کی درخواست پر سپریم کورٹ کی جانب سے وکالت نامہ اور دستخط درست نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا، اپیل کے ساتھ 250 روپے سرکاری عدالتی فیس ادا نہ کرنے کا بھی اعتراض لگایا گیا، اپیل کے بعض صفحات بھی پڑھنے کے قابل نہیں ہیں۔
رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کرنے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دے دی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا گزشتہ روز کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمہ دوبارہ فیصلے کیلئے ہمایوں دلاور کو بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا۔