چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس جلد متوقع

Published On 05 August,2023 04:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے اثرات تحریک انصاف کی پارٹی پر بھی آئیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سربراہی کیلئے بھی وہی تقاضے ہیں جو رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے ہیں، رکن پارلیمنٹ بننے کی اہلیت نہ رکھنے والا پارٹی کی سربراہی نہیں کرسکتا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی سربراہی کی اہلیت کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں جلد اجلاس کا امکان ہے۔