اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ نے نئی یونیورسٹیوں کے 36 بل قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیے، چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے آج اجلاس طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی سے منظور کردہ 36 یونیورسٹیوں اور انسٹیٹیوشنز کے بل آج سینیٹ میں پیش کیے گئے، چیئرمین سینیٹ نے وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین کی رائے لینے کے بعد تمام بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سپرد کر دئیے۔
کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے منگل کو ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔